بنگلورو، 27ستمبر (یواین آئی ) براہوت بنگلورو مہانگر پالیکا (بی بی ایم پی ) نے کچرا اٹھانے والے ورکرس کے لئے نئے یونیفارمس کو حتمی شکل دی ہے ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ماہرین کی کمیٹی کے رکن سندھیا نارائن نے کہا کہ ان کارکنوں کی جانب سے تشویش کے اظہار کے بعد نئے طرز کے ڈیزائن والے یونیفارم کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔موجودہ طور پر ان کا یونیفارم کنٹراکٹرس کی جانب سے فراہم کیاجارہا ہے ۔ کئی ورکرس دستانے اور ماسک کا استعمال نہیں کرتے کیو ں کہ یہ ان کے مناسب سائز کے نہیں ہوتے اور ان کے لئے آرام دہ بھی نہیں ہوتے ۔ مجوزہ یونیفارم کام کے نوعیت کی بنیاد پر ہوگا۔ ترکچرا اٹھانے والے ورکرس کو ہرے یونیفارم اور خشک کچرا اٹھانے والوں کو آسمانی رنگ کے یونیفارم دیئے جائیں گے جبکہ جاروب کشوں کو چاکلیٹی رنگ کے یونیفارم دیئے جائیں گے ۔ ان ورکرس کو رین کوٹ اور سردیوں میں پہنے جانے والے لباس بھی دیئے جائیں گے ۔